رابطہ عالم اسلامی نیوز بلیٹن کی اس قسط میں رابطہ کی سرگرمیوں اور واقعات سے متعلق متعدد خبریں شامل ہیں، بشمول رابطہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو “اسلامو فوبیا” کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر اپنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کی خبر اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا واشنگٹن سے فورم آف اسلامک لیڈرز برائے شمالی وجنوبی امریکہ کے آغاز کی خبر ،اسکے علاوہ رابطہ کی جانب سے اربیل شہر پر میزائل حملے کی مذمت ، اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ڈاکٹر العیسیٰ کی کوششوں کی امریکی محکمہ خارجہ میں شہری سلامتی، جمہوریتوں اور انسانی حقوق کی ذمہ دار محترمہ عذرا ضیاء کی جانب سے ستائش ۔ نیز بلیٹن میں نووا میڈیا ایجنسی کے ڈائریکٹر کے اٹلی میں رابطہ عالمی اسلامی کے دفتر کے دورے کی خبر بھی شامل ہے۔