-نمائش اسلام کے آفاقی پیغام کی خوبصورتی اور اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمہ کی عکاس ہے
-نمائش کے آغاز سے ہی بین الاقوامی سطح پر بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت اور نمائش کی تعریف
-جدید ترین ٹیکنالوجی اور پُر لطف ذرائع کے ساتھ تخلیقی علمی مضامین کی پیشکش، جو محبت ،نیکی، شفقت، امن اور بقائے باہمی کے مفاہیم کو مستحکم کرتی ہیں
25- انبیاء اور رسل.. 5 زبانیں.. اور 150 سے زائد ویڈیوز.. اور یومیہ 14 معلوماتی نقشے
-(360 Connected LED Screens) ٹیکنالوجیز سے مربوط حقیقی سینما کے تجربات جو زائرین کو واقعات کے لمحات تک لے جاتے ہیں
-محبت، رواداری اور دوسروں کو قبول کرنے کے پیغامات کے ساتھ سب سے بڑے انٹرایکٹو وال پر زائرین کے دستخط
رابطہ عالم اسلامی نے ”انبیاء علیہم السلام جیسے کہ آپ انہیں دیکھ رہے ہوں “ نمائش کے پہلے دور سے عالمی ایکسپو 2020 میں شرکت کی ہے جس میں غیر معمولی شرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ نمائش اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی نمائش ہے ۔نمائش میں انسانیت کے علمبردار ، بہترین انسان اور افضل الخلق اللہ تعالی کے انبیاء اور رسل علیہم الصلاۃ والسلام کی سیرت کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے پیش کیا گیا جو دنیا کو علم ،عمل، امن، محبت، شفقت، رواداری، بقائے باہمی اور انسانیت سے لبریز زندگی کا اعلی اور بہترین نمونہ پیش کرتاہے۔
”انبیاء علیہم السلام جیسے کہ آپ انہیں دیکھ رہے ہوں “ میوزیم شریعت اسلامیہ کی عظمت، اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاق کریمہ اور اسلام کے آفاقی پیغام کی جامعیت اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہے۔اس کی کرنیں بلدِ خیر،توحید، انصاف ، امن اور انسانیت کے سرچشمہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ، مملكت سعودی عرب سے نکلیں اور انہوں نے ایکسپو دبی 2020 کے ذریعے دنیا کو روشن کیا۔ اور اس سے افضل الخلق اور انسانیت کے قائد،علم ،دین، اخلاق، انصاف، امن، رواداری اور بھلائی کے لئے تعاون کرنے والے علمبردار انبیاء اور رسل علیہم الصلاۃ والسلام کی زندگیوں کو نئے اورجدید زاویئے سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
نمائش کے آغاز سے ہی بین الاقوامی سطح پر بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔زائرین نے محبت ،نیکی، شفقت، امن، رواداری، بقائے باہمی اور بھلائی میں معاون تصورات پر اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا ہے جنہیں تخلیقی علمی مضامین کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور خوبصورت ذرائع سے پیش کیا گیا ہے جو کہ انسانیت کے لئے ایک اعلی نمونہ اور روڈ میپ ہے۔
رابطہ عالم اسلامی اس عالمی تقریب میں اپنی شرکت کے ذریعے انسانیت کے حوالے سے انبیاء علیہم السلام کے فریضے کی ادائیگی میں کوشاں ہے۔اور اس بات پر زوردیتی ہےکہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام ایک دوسرے کے بھائی اور انسانیت کے پاس جو مقصد اور پیغام لے کر آئے تھے اس میں متحد ہیں اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم شریعت حکیمہ کے ساتھ رسالت کے خاتم اور مکمل کرنے والے ہیں۔
نمائش میں قرآن کریم میں مذکور 25 انبیائے کرام اور رسل علیہم السلام کا تعارف پانچ بین الاقوامی زبانوں عربی ،انگریزی، فرانسیسی، عبرانی اور انڈونیشی میں انٹر ایکٹو طریقے سے کیا جائے گا، جہاں ہر زائر کو انبیائے کرام کے نام، ان کے القاب ،صفات ،ان کی پیدائش، بچپن، مقامِ بعثت، ان پر نازل شدہ کتاب،ان کے رشتہ دار،قوم ، خصوصیات،معجزات ،زبانیں اور اخلاق کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ انہیں مختلف زبانوں میں میں 150 ویڈیوز سے زائد اورمختلف زبانوں میں روزانہ 14 معلوماتی نقشوں کے ذریعے پیش کیا جائے گا جن پر پُر کشش عناوین درج ہوں گی اور جس سے زائر کو بآسانی یہ معلوم ہوگا کہ کب کونسا مواد دکھایاجائے گا اور اس میں ان کے اوقات کار اور دورانیہ کا بھی تعین ہوگااور اس کے ساتھ متعدد علمی مطبوعات اور یادگار بھی پیش کی جائیں گی۔
اور سب سے اہم چیز جو نمائش کو ممتاز کرتی ہے کہ وہ مستند علمی مواد اور نبوی ثقافتی مواد پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ تمام انبیائے کرام کی سیرت کو جامع تصور اور مستند نقطۂ نظر سے پیش کیا گیا ہے اس یقین کے ساتھ کہ صحیح حدیث کی روشنی میں وہ تمام آپس میں بھائی ہیں : ” انبیاء آپس میں علاتی(باپ شریک)بھائی ہیں،ان کا دین ایک اور ان کی مائیں الگ الگ ہیں“۔
نمائش میں مطلوبہ مقصد کے حصول کے لئے ڈیجیٹیل ٹیکنالوجیز اور متعدد بین الاقوامی زبانوں سے زائرین کے لئے ایسا ماحول مہیا کیا گیا ہے جہاں زائرین خود کو دوسری دنیا میں محسوس کرتے ہیں جیسے کہ (360 Connected LED Screens) کے ذریعے وہ ان واقعات کے لمحات میں چلے جاتے ہیں گویاکہ وہ نبی کی سیرت، سفر اور اس کے حقیقی زندگی میں ان کے ساتھ موجود ہے۔اسی طرح انٹر ایکٹو وال(انسانیت کے نام آپ کے پیغام)کا تجربہ جسے (Interactive LED- Wall) ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا جائے گا اور جسے خصوصی طور پر نسلی تقسیم کے خاتمے، انسانوں کے درمیان منفی ثقافتی تنازعات پر قابو پانے اور دوسروں کے احترام،آزادی اور ان کے ساتھ مل کر رہنے کے حق کے تصور کو مستحکم کرنے کے لئے تیارکیا گیا ہے۔
نمائش کی دوسری منزل میں سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن میوزیم کا مختصر خاکہ ہے جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تکنیکی ماڈلز اور سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا سیریز کے 60 سے زائد ایڈیشن نئی شکل میں موجود ہیں ۔
” اسلام امن کا مذہب“ نام سے ایک مہم بھی اس نمائش کا حصہ ہے جس میں قدیم اور جدید تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھے ہوئے انسانی مواقف کی تاریخ درج ہے۔اس کا مقصد انسانی زندگی میں مذہب کےکردار کی اہمیت،تمام مذاہب میں متفقہ انسانی مشترکات پر روشنی ڈالنا اور ان مشترکات کا اچھے اخلاق پیدا کرنے میں کردار کو دیکھنا جو دوسرے مخالف کے ساتھ بہتر تعامل اور ان کے ساتھ رواداری اور یکجہتی کے ماحول میں رہنے کی تربيت كرتے ہیں ۔جو اہم موضوعات پر مشتمل ہیں جیسے کہ:انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی حیات مبارکہ میں سے انسانی مواقف کے واقعات اور خاص طور پر خاتم الشرائع ہمارے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حوالے سے واقعات۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ متعدد علمی منصوبوں،تقافتی نمائشوں اور بین الاقوامی عجائب گھروں کے ضمن میں آتاہے جو رابطہ عالم اسلامی کے زیر نگرانی وسرپرستی جاری ہیں جن میں سر فہرست”التحیات للہ عز وجل “میوزیم، ”سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن “میوزیم ، ”انبیائے علیہم السلام ،گویا آپ انہیں دیکھ رہے ہوں“ میوزیم،”شقائق الرجال“میوزیم اور”براعم الإیمان“میوزیم ہیں۔
یہ نمائش ایسکپو کی مقررہ مدت یکم اکتوبر سے اپریل 2022 کے آخر تک ہفتے کے سات دن چھ ماہ تک جاری رہے گا۔