رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ، نے اس بات پر زور دیا کہ قومی دن کا جشن اس کی اہم تاریخی تبدیلیوں میں وطن کی یاد کی نمائندگی کرتا ہے ، اشارہ کرتے ہوئے کہ ان تبدیلیوں نے وطن کے عظمت وبالادستی کو مسلم کرایا ، اور اس کے ستونوں کو قائم کیا اور دو جہانوں میں اس کی اہمیت کو بڑھایا۔
عیسی ٰ نے “ایم بی سی” کے اسکرین پر پروگرام ” آفاق میں ” ایک انٹرویو کے دوران کہا: “قومی دن کا جشن اس نعمت کی خوشی اور اس میں پنہاں عظیم بھلائی کی تجدید کرتا ہے ،لہذا وطن کے بارے میں خوش ہونا در اصل وجود اور ذات پر خوشی ہے،اگر آپ وطن سے خوش ہوتے ہیں اور اسکے لئے مخلص ہیں تو گویا کہ اپنی ذات سے خوش ہوتے ہیں اور اپنے لئے مخلص ہیں ،کیونکہ آپ ہی وطن ہیں “
انہوں نے یہ بھی کہا کہ “اس خوشی کی عظمت اور خوبصورتی اس کی دانشمندانہ قیادت کے زیر سایہ قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ، اور اس کی دیکھ بھال ، ہدایات اور قوم کی بھلائی کے لیے مسلسل چوکسی میں پنہاں ہے۔”
عیسی ٰ نے مزید کہا: ” جتنی حب الوطنی سے آپکا سینہ موجزن ہوگا اتنی ہی وطنیت آپکے اندر ہوگی ،اور یہ کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ملک کے معزز لوگ دراصل وہ ہیں جو اس کے مستقبل کے میدان میں اور اس کی امیدوں کے میدان میں سبقت لے جانے کے لئے کوشاں ہیں ، اور جسطرح وطن پر آپکا حق ہے اسی طرح وطن کا بھی آپ پر حق ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا: “مملکت سعودی عرب ، مختصر طور پر ، عرب اور اسلامی شناخت ہے ، چاہے اس کے ابدی اسلامی پیغام کے لحاظ سے ہو ، یا اس کی مستند عربی اصل کی وجہ سے ہو۔یہ اسلام کےان عظیم واقعات کا جائے وقوع ہے جس نے رسالت کی روشنی سے پوری انسانیت کی تاریخ بدل دی ،بایں طور کہ ا س نے انسانیت کے صحیح اور مکمل مفہوم کو راسخ کیا ،اور یہ ہر منصف شخص کے ذریعہ معروف اور تسلیم شدہ ہے ، یہاں تک کہ غیر مسلموں کے ذریعہ بھی ، اور یہ فکری وتاریخی شخصیتوں کے غیر جانبدار مشاہدات اورتالیفات میں منقوش ہے ،جسے واقعات نے دلائل اور مثالوں سے پوری طرح سے ثابت کیا ہے۔
عیسٰی نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت تمام مسلمانوں کے لیے متحد قبلہ ہے ، اور یہ ان کا مستند و ہمہ گیر مرجع ہے وہ وہاں اپنے قلب ودماغ سے کھنچے چلے آتے ہیں ،اور اسے ہی اسلام کے نام پر گفگتگو کرنے کا حق ہے،کیونکہ حرمین شریفین کی خدمت کا شرف اسے حاصل ہے ۔