-دستاویز نے یہ ثابت کر دیا کہ علماء کرام اپنے مسلکی تنوع باوجود متحد ہونے پر قادر ہیں
– مکہ مکرمہ میں عالمگیر قبلہ اہم امور پر اسلامی اسکالرز کا اتفاق رائے حاصل کرنے کی طرف قیادت کررہا ہے
– – آئیسسکو کے ڈائریکٹر نے اسلامی قوم کے فکرمندیوں اور اس کی نسلوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں رابطہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
-محمدیہ لیگ کے سکریٹری: مکہ مکرمہ دستاویز انسانی الہام کا ایک ذریعہ ہے
– مطالعات و تحقیق کے مراکشی مرکز کے سربراہ نے اس دستاویز کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
– مراکش میں شاہی اکیڈمی کے ڈائرکٹر: دستاویز ایک کمپاس ہے جس کی ضرورت پوری انسانیت کو ہے
رابطہ عالم اسلامی سکریٹری جنرل ،چیئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقد بین الاقوامی سمپوزیم بعنوان “مکہ دستاویز: کارنامے اور امکانات” میں ایک مرکزی لیکچر دیا، جسے رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے اسلامی ورلڈ آرگنائزیشن فار ایجوکیشن ، سائنس اینڈ کلچر (آئیسسکو) نے منعقد کیا تھا ، جسمیں ایسسکو کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر سالم بن محمد المالک ، اور تنظیم کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اسلامی اور بین الاقوامی مذہبی اور دانشور قائدین نے شرکت کی ۔
سمپوزیم کے آغاز میں ، آئیسسکو کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر سالم الملک نے ایک تعارفی تقریر کی جس میں انہوں نے مہمان خصوصی شیخ ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا خیر مقدم کیا ، اور رابطہ عالم اسلامی میں موصوف کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس نے اسلامی قوم کے تحفظات اور اسکی نسلوں کی امیدوں کو بروئے کار لانے اور اس کے مستقبل کے لئے بہترین امید کی پیش گوئی کرنے کا اپنا تاریخی کام انجام دیا ، اور خاص طور پر اسکی عملی تفسیر مکہ مکرمہ دستاویز کے مضامین میں پوشیدہ ہے ، ساتھ ہی انہوں نے جس نے اسیسکو اوررابطہ کے درمیان قریبی شراکت داری پر زور دیا۔ .
اس کے بعد ، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسیٰ نے اپنا لیکچر دیا ، جس کا آغاز انہوں نے مکہ مکرمہ دستاویز کی نمایاں خصوصیات کا جائزہ لے کر کیا ، اور یہ کہ اسکی فکر کو امتیاز حاصل ہے بایں طور کہ اسلامی دنیا کے اندر اور باہر اسکا خیر مقدم کیا گیا ،جسکے کچھ نمونوں کی طرف انہوں نے اشارہ کیا ، جس میں غیر اسلامی تنظیموں کی جانب سے انکے اسلامی افراد کو دستاویز کے مندرجات ، خاص طور پر اماموں ، مبلغین اور مذہبی رہنماؤں کی تربیت کی درخواست بھی شامل ہے۔
موصوف نے واضح کیا کہ اس دستاویز میں تہذیبی اشتراک اور انسانی بقائے باہمی کے بارے میں اسلام کے موقف ، اور متعدد ناگزیر عصری مسائل کے تعلق سے عمومی طور پر اسلام کے نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے ، اور یہ کہ عالمی علمی پیغام امت کے علمائے کرام کے ذریعہ روشن خیال افق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ، بایں طور کہ اس کی تاریخی کانفرنس میں اسلامی دنیا کے عمومی مفتیوں اور تمام فرقوں اورمسلکوں اور اقلیتی ملکوں کے علماء نے شرکت کی تھی ، جسمیں 1،200 سے زیادہ مفتیوں اور اسکالروں ، اور 27 مسالک کے 4500 سے زیادہ اسلامی مفکرین تھے ۔
دوسروں کے وجود کا احترام
شیخ عیسیٰ نے دستاویز میں دوسرے کے وجود کے احترام ،اسکی کرامت کی حفاظت ،پرامن بقائے باہم ،مشارکت اور اسکےساتھ برادرانہ تعاون کی تاکید کی گئی اسکو بیان کیا ، نیز مؤثر مذہبی اور تہذیبی مکالمے کی اہمیت کے بارے میں دستاویز کی واضح ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستاویز کی شقیں تاریخی المیوں کو انکے حقیقی افراد ہی کی طرف منسوب کرنے کی اپیل کرتی ہے ناکہ اسلام اور اسکے علاوہ کی طرف منسوب کیا جائے، ساتھ ہی ساتھ اس پر توجہ مبذول کرائی کہ دستاویز اسلامی معاشروں کی تعمیر وترقی ، بد عنوانی کا مقابلہ کرنے اور کفایت کےساتھ استعمال کرنے اور ماحول کی حفاظت کرنے پر زور دیتا ہے ۔
اسی طرح سکریٹری جنرل نے آگاہ کیا کہ دستاویز دینی جذبہ کو صحیح سمت دینے کا اہتمام کرتی ہے اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو تاکہ وہ بغیر شعور اور رہنمائی کے چل نہ پڑیں ،اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوجوانوں کو اغوا کرنے والے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں جس قدر شعور سے عاری جذبات کو نشانہ بناتے ہیں اتنا کسی اور چیز پر بھروسہ نہیں کرتے،ساتھ ساتھ یہ خاندان،سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کو بیدارای اور محفوظ شعور پیدا کرنے کی ذمہ دی جائے ۔
ڈاکٹر محمد عیسیٰ نے مزید کہا کہ میثاق مکہ نے باتفاق علماءاسلام اہم ترین مسائل میں موجودہ خلا کو پر کیا
اور دستاویز نے یہ ثابت کر دیا کہ علماء کرام اپنے مسلکی تنوع کے باوجود متحد ہونے پر قادر ہیں ۔
موصوف نے مزید یہ کہا کہ قبلہ اور مکہ مکرمہ کا جامع سایہ وہ در اصل وسیع علمی اور فکری بحث والے اہم مسائل میں علماء اسلام کے مسلکی تنوع کے باوجود انکااتفاق حاصل کرنے کا رہنما ہے ، انہوں نے یہ بھی بتایاکہ مکہ مکرمہ دستاویز ایک عام بورڈ ہے اور اسکا سالانہ انعام بھی ہے جو پوری دنیا میں اس دستاویز کے پہل ، پروگراموں اور اسٹڈیز کو فروغ دینے کا اہتمام کرتا ہے ۔
موجودہ اسلامی ذخیرہ
لیکچر کا اختتام متعدد مداخلتوں کے ساتھ ہوا جس میں مکہ مکرمہ المکرمہ دستاویز کے مندرجات اور اسلامی پیغام کی خدمت میں اس کے کردار اور اس کے روشن حقائق اور اسلامی ممالک میں اور اس سے باہر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی اہمیت کو واضح کرنے کے بارے میں تجزیہ کیا گیا۔ اپنے سرکاری تعلیمی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور مذہبی اداروں میں جامع مستند کے طور پر رکھنے کے علاوہ ، غیر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے لئے اپنے بقائے باہمی اور باہمی تعامل کے ساتھ ایک جدید ، مستند اسلامی ذخیرہ کے طور پر اس کی اہمیت ہے ۔
اس تناظر میں مراکش میں محمدیہ لیگ برائے علماء کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر احمد سنونی نے یقین دہانی کرائی کہ مکہ مکرمہ دستاویز اپنے اصل دفعات ،ہدایات اور اصل بھر پور اصولوں کی روشنی میں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر اپنے اہداف اور عملی جہتوں میں ایک انسان دوست دستاویز کے طور پر، الہام کا ماخذہے ۔
مراکشی مرکز برائے تعلیمی علوم و تحقیق کے صدر ڈاکٹر خالد الصمدی نے مکہ مکرمہ دستاویز کے تعلیمی جہت پر روشنی ڈالی ، کہ اس نے بہت سارے تصورات کو درست کیا ، بہت سی اقدار کو راسخ کیا ، اور اختلاف کو سنبھالنے کی مہارت کو فروغ دینے پر کام کیا ، اور اس لئے اسے اسلامی ممالک میں نصاب و تعلیمی مواد میں شامل کرنا ضروری ہے ، اس کے عالمی طول و عرض اور بین الاقوامی اہمیت مدنظر رکھتے ہوئے اور یہ صرف مسلمان ہی نہیں ، بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے ساتھ پوری انسانیت کو خطاب کرتی ہے ۔
مراکش اکیڈمی کے ریکٹر ، ڈاکٹر مصطفیٰ الزباخ نے وضاحت کی کہ یہ دستاویز ایک کمپاس ہے جس کی آج عالم اسلام کو ایسی صورت حال میں جب وہ فکری ہنگاموں اور تنازعات سے دوچار ہے اسکی سخت ضرورت ہے ،۔ اس دستاویز میں اسلامی ذہن کو گمراہ کن تصورات کی جیلوں سے آزاد کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کا مقصد اسلام کے بارے میں نئی تفہیم پیدا کرنا ہے۔
علوم برائے کمیونیکیش اور ثقافتی مکالمے کے ریسرچ اسکالر ، اور رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے والے ماہر ڈاکٹر محجوب بینسید نے ، مکہ المکرمہ دستاویز کے بین الاقوامی کردار کو بڑھانے کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں ، خاص طور پر شہری ، مذہبی امور اور ثقافتی حقوق سے متعلق پہلو اور قانون سازی جو نفرت کو محدود کرے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دے ، اور دنیا میں مسلم معاشروں اور اقلیتوں کے مابین دستاویزات کے مندرجات اور رجحانات کو متعارف کرائے ۔