رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹریٹ نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ اور اس نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حل کے لئے مزید کوششوں کو تیز کرنے کی تاکید کی۔ اور اپنے نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ جنگ کے تکلیف دہ اثرات اور اس سے پیدا ہونے والی آفتوں کا بے چینی کیساتھ متابعہ کیا ، اس جنگ سے یہ بات سامنے آئی کہ طاقت اور برجستگی کی منطق ناکام ہوگئی اور یہ احساس ہوا کہ وہ دونوں ناکام آپشن ہے ۔
رابطہ نے اپنے سکریٹری جنرل ، چئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے فلسطین میں مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینی آبادی کے خلاف کسی بھی قسم کے تصادم یا اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ مزید تصادم کو روکا جاسکے۔
رابطہ نے بین الاقوامی اور عرب امن اقدام کی قانونی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور جامع تصفیہ تک رسائی کے لئے ، مذاکرات کی میز اور مثبت اور موثر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لئے بنیادی اصولوں کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان کے اخیر میں یہ کہا گیا کہ رابطہ غزہ میں جنگ بند ی کے لئے عرب دنیا اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو سراہتی ہے، اسی طرح بیان میں فلسطینی عوام کی امیدوں کو پورا کرنے نیز آزاد ریاست کے قیام جسکا دارالحکومت مشرقی قدس ہے اس سلسلے میں سعودی عرب نے اپنے عربی اور اسلامی مقا م اور اپنی تاریخی ذمہ داری کے پیش نظر جو کوششیں کی ہے اسکی ستائش کی گئی ۔