رابطہ عالم اسلامی نے اپنی تمام اکیڈمیوں ،کونسلز اور عالمی باڈیزکی طرف سے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکانات کو خالی کرانے اور طاقت کی منطق کے ساتھ اس پر قبضہ کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے خطرناک اقدامات کی مذمت کی ہے۔
رابطہ نے باور کرایا ہیکہ کہ اس طرح کی دراندازی فلسطینی مسئلہ کے ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے امکانات کو مزید پیچیدہ بنا دیگی ۔
رابطہ نے اپنے سکریٹری جنرل ، چئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس مسئلہ کے جامع حل میں پیش رفت کسی بھی یکطرفہ اقدام سے ممکن نہیں ہے،اور ضرورت اس امر کی ہیکہ مسئلے کے واحد حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کے جامع اور منصفانہ حل کی جانب پیش رفت کو تیز کیا جائے۔
بیان میں طاقت کے بل بوتے پر اپنی مرضی تسلط کرنے جیسے تمام نا عاقبت اندیشیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی ،عربی اور بین الاقوامی سطح پر مسترد اور قیام امن کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر تمام صورتوں میں ناکامی سے تعبیر کیا گیا ہے ۔