اسلام آباد: اتحاد اہم ہے، امت کے ہر مسئلے کا حل اتحاد ہے۔ اتحاد کا دامن تھامیں رہیں ۔۔۔ یہ پیغام دیا ہے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے۔ وہ بدھ کو اسلام اباد کی فیصل مسجد میں نمازِ عید کے بڑے اجتماع سے خطبہ عید دے رہے تھے۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی فیصل مسجد میں ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ۔اپنے خطبے میں انہوں نے کہا کہ امت کی کامیابی کا راز اتحاد میں ہے۔ اس اتحاد اور محبت کی بنیاد اپنے گھروں سے کیجیے۔ اپنے اہل خانہ سے محبت اور احترام کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کیجیے۔ ’لوگو، اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرو۔ یہ اللہ کا حکم بھی ہے اور اللہ کے رسول نے باہمی محبت کا درس دیا ہے۔
انہوں نے خطبے میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی ان کی مدد فرمائے اور مسلمانوں کو بھی حکمت، دانائی اور دعاؤں کے ذریعے فلسطین کے لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان جیسی نعمت سے نوازا اور ہم نے اس رمضان میں گناہوں سے بچنے اور باہمی یگانگت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ہمیں اپنی باقی زندگی کو بھی ایسے ہی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے جیسے ہم رمضان گزارتے ہیں۔
قران اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے ڈاکٹر عیسی کا کہنا تھا کہ انسان کی حرمت اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک بہت زیادہ ہے اس لیے ہمیں اپنے باہمی میل جول روابت اور تعلق داریوں میں انسان کے احترام جذبات اور احساسات کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان ہے اور اسلامی نظام میں خاندان کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے گھروں میں اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ بہترین سلوک اور احترام کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر والدین اولاد کی بہترین تربیت کریں گے تو اس سے ایک بہترین اسلامی معاشرہ تشکیل پائے گا
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ ’اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان جیسی نعمت سے نوازا اور ہم نے اس رمضان میں گناہوں سے بچنے اور باہمی یگانگت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ہمیں اپنی باقی زندگی کو بھی ایسے ہی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے جیسے ہم رمضان گزارتے ہیں۔‘ قران اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے ڈاکٹر عیسی کا کہنا تھا کہ انسان کی حرمت اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک بہت زیادہ ہے اس لیے ہمیں اپنے باہمی میل جول روابت اور تعلق داریوں میں انسان کے احترام جذبات اور احساسات کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔