روزوہ دار کو افطار کرانے کے پروگرام کے ضمن میں رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رمضان فوڈکٹس تقسیم پروجیکٹ کا آغاز کیا جسے وہ سالانہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں نافذ کرتی ہے
یہ افتتاح پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطہ کے صدر دفتر میں ،خادم حرمین شریفین کے سفیر ، نواف بن سعید المالکی کے زیراہتمام ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عمل میں آیا ، اور اس میں وزیر برائے مذہبی امور پاکستان محترم نور الحق قادری ، اور پاکستانی حکومت اور امدادی تنظیموں کے متعدد عہدیدار جو پاکستان میں کام کررہے ہیں شامل ہوئے .
المالکی نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ دار کے لئے افطار پروگرام ان سالانہ پروگراموں میں سے ایک ہے جسے رابطہ ہر سال رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پرپاکستانی بھائیوں میں سے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے نافذ کرنے کا خواہاں ہوتی ہے ، اور یہ انسانی امداد ان امدادات کی تکمیل کے طور پر جو مذہبی ، اخلاقی اور انسان دوست فریضہ کا احساس کرتے ہوئے سعودی عرب ممالک اور لوگوں کی مدد کرنے کےلئے پرعزم رہتا ہے اس ضمن میں پیش کیا جار ہا ہے ۔
المالکی نے رابطہ عالم اسلامی کے ذریعہ چلائے جار ہے ریلیف ، صحت ، تعلیم اور بہت سارے دوسرے انسان دوست پروگراموں کے منصوبوں کا ذکر کیا.
وہیں پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کو رابطہ کے دفتر نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کی ہدایت پر ایگزیکٹو سیکرٹری برائے تنفیذی امور عبد الرحمٰن المطار کی براہ راست نگرانی میں رابطہ کے دفتر کے ذریعہ نافذ کیا ہےاور یہ اس نمایاں خدمات کی ایک کڑی ہےجو رابطہ پاکستان میں پیش کررہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں میں غریب ، مسکین اور بیوہ خواتین کے درمیان 4500 مکمل فوڈکٹس تقسیم کرنے پر مشتمل ہے۔
وزیربرائے مذہبی امور ، نور الحق قادری نے حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کی مدد کئے جانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود ، اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی، ، اس بات پر زور دیا کہ مملکت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اورہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ۔
انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کے زیر اہتمام اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی خدمت میں جو اہم کردار ادا کیا اس کو سراہا ۔