خرطوم میں رابطہ عالم اسلامی نے ریاست خرطوم اور دیگر متعدد ریاستوں کے 2000 سے زائد خاندانوں کے لئے رمضان فوڈ پیکٹس (روزہ دار کو افطار کرانا ) کا منصوبہ شروع کیا ہے
اس کے علاوہ مساجد ، یونیورسٹیوں اور علمی اداروں کے لئے واٹر کولر پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ، جس میں صحرا کے شہدا کے روحوں کو ثواب پہونچانے کی غرض سے 101 سے زائد واٹر کولروں کی تنصیب شامل ہیں ۔ یہ کار خیر خاتون شہید مزنہ سیف الدین کی وصیت کی تنفیذ کے ضمن میں کیا گیا ہے
اس افتتاحی تقریب میں سوڈان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر علی بن حسن جعفر ، وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ، نصرالدین مفریح ، اور وزیر برائے سماجی امور احمد آدم بخیت بھی موجود تھے۔
سفیر علی بن جعفر نے باور کرایا کہ یہ افتتاح اچھائی اورعطا کے مبارک مہینہ میں خیر کے کاموں کو وسیع کرنے کے ضمن میں کیا گیا ہے ، اور اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ سوڈان میں مملکت کے انسان دوست اور رفاہی پروگراموں کی توسیع ہے ، جو خادم حرمیں شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود ، اور ان کے ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایات پر انجام دیا جارہا ہے ، جنہوں نے ہمیشہ سوڈانی عوام کو امداد فراہم کرنے کی سفارش کی ہےاور خاص طور پر ۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھائی کا پل اپنا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور سوڈان میں موجود سعودی تنظیموں کی سرگرمیوں کے ذریعے وسیع ہوتا رہیگا ۔
سفیر جعفر نے عالمی رابطہ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی اچھی کاوشوں اور عظیم کارناموں کو سراہا ، اور کہاکہ اس پروجیکٹ کو صحرا کی خاتون شہید مزنا سیف الدین کی خواہش پر فوری طورپر عملی جامہ پہنایا گیا ، جو لیبریا کے صحرائے دارفور میں پیاس سے مر گئی تھیں اور پانی کے کنویں کھودنے کی سفارش کی تھی ۔
اسی طرح وزیر برائے سماجی امور احمد آدم بیخت نے دنیا بھر میں اور خاص طور پر سوڈان میں سعودی رفاہی تنظیموں کے ذریعہ رفاہی اور انسان دوستی کے میدانوں میں مملکت سعودی عرب کی کاوشوں کی تعریف کی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کٹس رمضان المبارک کے دوران بہت سے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی ، خاص طور پر کمزور طبقات کے لئے ۔
سوڈانی وزیر نے رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ، عزت مآب ڈاکٹر محمد عبد الکریم ال عیسی کی جانب سے فوری طور مطالبہ کو پورا کئے جانے اور صحرا کی خاتون شہید کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ ، وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ، نصرالدین مفرح نے عالمی رابطہ اسلامی کے توسط سے دہائیوں سے سوڈان کے لئے سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور کہا کہ رابطہ نے پانی کے کنویں کھودنے اور فوری امداد کے ذریعے معاشرے کی تمام ضروریات کا احساس کیا ہے ، اور اسکو پورا کیا ہے ۔
وہیں دوسری جانب ، سوڈان میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کے ڈائریکٹر ، محمد خیر علی نے ، وضاحت کی کہ رابطہ سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسیٰ کی ہدایت پر عمل
درآمد کرتے ہوئے ، ایک ہزار سے زیادہ قرآن پاک کی نسخے چھاپے گئے ہیں ، 11 واٹر کولر تیار کیے گئے ، اور ریاست لیبیا کی سرحد پر واقع صحرائے دارفور میں صحراکی خاتون شہید مزنا سیف الدین کی روح کو ثواب پہونچانے کے لئے کنویں کھودنے کے لئے ایک بڑی کمپنی کے ساتھ دستخط کیے گئے ہیں ۔