رابطہ عالم اسلامی نے اسپین کے اسلامی کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کمیشن کے صدر ڈاکٹر ایمن ادلبی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا تھا۔
معاہدے پر دستخط دنیا میں امن وہم آہنگی کے فروغ، اور اسلامی اقدار اور اس کی رواداری کو متعارف کرانے کے لئے فریقین کی خواہش پر ہوئے ہیں ۔
ياد داشت میں اسپین اور ہسپانوی بولنے والے ممالک میں میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کو فعال کرنے کے لئے مخصوص ٹائم ٹیبل کے ساتھ طریقۂ کار کی تیاری شامل ہے۔جس میں دستاویز کا ترجمہ، اس کی اشاعت اور مختلف ثقافتی تقریبات میں اس پر تبادلۂ خیال اور تعلیمی نصاب میں اسے ضم کرنے کی کوشش شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہسپانوی وزارت تعلیم سے میثاق مکہ مکرمہ کے مضامین اور انسانیت کو جوڑنے میں اس کے مطلوبہ کردارپر معتمد پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا حصول شامل ہے۔