ملائشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے مدینہ منورہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر نگیں قائم سیرت النبی اور اسلامی تہذیب کے بین الاقوامی میوزیم کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔
یاسین نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، اور حضور کی سیرت پر متعدد انٹرایکٹو ڈسپلے کا مشاہدہ کیا ، اورانہوں نے اسمیں استعمال کی گئی جدید ٹکنالوجی اور مختلف ڈسپلے جو امن ورحمت کے پیمبر کی سیرت کو بتاتے ہیں، انکے معیا ر کی تعریف کی ۔
ملائشیا کے وزیر اعظم نے دونوں مقدس مساجد ، نبی کی سیرت اور اسلامی تہذیب کی خدمت میں مملکت سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر حرمین شریفین اور ان کے وفادار ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس عالمی منصوبے کی تکمیل پر رابطہ عالم اسلامی کی تعریف کی ، جو اس کے متعدد عالمی ممتاز اقدامات میں ایک اضافہ ہے ۔
یاسین نے اسکے پیغام کی اہمیت اور انسانیت کے لئے اسے پھیلانے کی ضرورت کی وجہ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں میوزیم عالمی سطح پر اپنا وجود تسلیم کروائے گا ۔
میوزیم پیغمبر اکرم ﷺ کی سیرت اوراسلامی تہذیب کا مرکز اور صدر مقام ہے ، جسے رابطہ مدینہ کے علاوہ متعدد اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں بھی قائم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہ جدید ترین ٹکنالوجیوں سے آراستہ ہے ،جو زائرین کو یہ احساس دلاتی ہیکہ وہ رسولﷺ کی سیرت کے طول و عرض کو براہ راست مشاہدہ کر رہے ہیں ، وی آر اور تھری ڈی ڈسپلے ٹکنالوجی کی مدد سے بہت سارے تاریخی مناظر ، یادگاریں اور اجتماعات ٹھیک اسی طرح دکھائی جاتی ہیں جیساکہ آپ کی سیرت میں وارد ہوا ہے ، اور آپ ﷺ کی سیرت کو سات زبانوں میں بیان کیا گیا ہے۔ ؛ وہ زبانیں عربی ، انگریزی ، ہسپانوی ، اردو ، فرانسیسی ، ترکی اور انڈونیشی ہیں۔
میوزیم ، جس میں 25 اہم ونگس شامل ہیں ، کا تعلق اسلام کے پیغام جو انصاف ، امن ، رحمت ، رواداری اور اعتدال سے عبارت ہے ، جو قرآن مجید ، رسول کی سیرت ، اور سیرت پر مبنی ہے، اور روشن اسلامی تاریخ سے ماخوذ ہے ۔ یہ 350 تربیتی طریقوں اور تدریسی طریقوں پر منحصر ہے ، نیز اسلام کی عظمت کے 150 ثبوت اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ ، نبی کریم ﷺکے عہد کے 500 سے زائد نمونے اور عجائب گھروں کی نادر چیزوں کی نمائش بھی اسمیں شامل ہے ۔