رابطہ عالم اسلامی نے اپنی تمام اکیڈمیوں ،کونسلز اور عالمی باڈیزکی طرف سے مشرقی صوبے میں راس تنورا بندرگاہ میں آئل ٹینک یارڈ اور ظہران میں آرامکو سہولیات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل و مسلم علماء کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں رابطہ نے ان دہشت گردانہ حملوں کی جو مملکت اور عالمی توانائی کی سلامتی کو نشانہ بناتے ہیں شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ نے خود سے وابستہ عالم اسلام کے علمائےکرام اور اسلامی اقوام کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے اور اور اپنی قومی کامیابیوں اور املاک کی حفاظت ،نیز عالمی توانائی سپلائی کی سلامتی اور استحکام کی حفاظت کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے ، اس بات کی پھر یقین دہانی کراتے ہوئے کہ یہ مجرمانہ فعل
پے درپے شکست سے دو چار اس دہشت گرد گروہ کی بدحالی اور مایوسی کی عکاسی کرتا ہے ۔
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم اور مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس آج ملائیشیا …
رابطہ عالم اسلامی نے اپنی تمام اکیڈمیوں ،کونسلز اور عالمی باڈیزکی طرف سے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکانات کو خالی …