مسلم کورونا متاثرین کی لاشوں کو نذرآتش کرنے پر روک لگانے کے لئے رابطہ کی درخواست کو قبول کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا
رابطہ عالمی اسلامی کے سکریٹری جنرل ، محترم ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کے پاس جمہوریہ سری لنکا کے وزیر خارجہ دینیش غونا واردینا کا فون آیا ،اور وزیر نے واضح کیا کہ اسلامی رسم رواج کے لحاظ سے مسلم لاشوں کو نہ جلانے کی رابطہ کی درخواست کو انکی حکومت نے منظور کر لیا ہے ۔
جنرل سکریٹری نے شرعی احکام کے مطابق کورونا سے متاثر مسلموں کی لاشوں کو نہ جلائے جانے کی رابطہ کی درخواست کو سری لنکا کی حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ، اور اس کی یقین دہانی کرائی کہ اس عمل سے رابطہ عالم اسلامی جو اسلامی عواموں کے لئے بین الاقوامی مرجع ہے، اور سری لنکن حکومت کے درمیان مضبوط تعلقات کو تقویت ملے گی