رابطہ عالم اسلامی نے اپنی تمام اکیڈمیوں ،کونسلز اور عالمی باڈیزکی طرف سے جمہوریہ انڈونیشیا کے شہر ماکاسار میں ایک چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل و مسلم علماء کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا مقصد امن واستحکام کو کمزور کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد گروہ مذہبی تقریبات کو نشانہ بناکر قومی ہم آہنگی پر حملہ اور معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہونچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،ہمیں ان عزائم کو ناکام بناکر ان کی ٹکراؤ اور تہذیبی تصادم کے آگے فصیل کھڑا کرنا ہوگا ،اسکے لئے ہمیں باشعور ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ان دہشت گردوں کو انکے عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے اور انکے جرائم کو روکا جا سکے۔
رابطہ خود سے وابستہ عالم اسلام کے علمائےکرام اور اسلامی اقوام کی طرف سے انڈونیشیا کی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے
ڈاکٹر محمد العیسی نے اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحیتابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کے حکام کی ان دہشت گردانہ طریقوں کو جڑسے ختم کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔