مملکت سعودی عرب میں واقع رابطہ عالم اسلامی نے ستمبر 25-29 کے دوران بوڈمدنی ہارٹ سینٹر کے تعاون سے بچوں کے دلوں کے علاج معالجہ کے لئے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کیا ، جسکا مقصد پورے سوڈان سے 50 بچوں کا علاج کرنا ہے اور اس وفد میں کیتھیٹرائزیشن اور ہیلتھ کیئر کنسلٹنٹس کے شعبے میں مہارت رکھنے والے رابطہ کے متعدد ماہر ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں ، جسکی سربراہی عبد الرحمن المسند،جو ایک کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کنسلٹنٹ ہیں وہ کر رہے ہیں ۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد المصطفیٰ محمد شیخ ادریس نے صحت کی غیرمعمولی حالتوں جس سے گورنیٹ گذشتہ دنوں میں دوچار ہوئی ان حالات میں مرکز کی طرف سے فراہم کی گئی عظیم خدمات کی تعریف کی ۔اور
انہوں نے گورنیٹ کے صحت کے نظام کو مضبوطی دینے کے لیے ایک طریقہ کار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: “تمام شراکت داروں کی شراکت سے ہیلتھ سسٹم سپورٹ کونسل کو چالو کرنا صحت کے میدان کو آگے بڑھانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے آٹھویں آئٹم میں طے شدہ شراکت داری کے اصول کو حاصل کرنے کا ایک مؤثر حل ہے۔” اور انہوں نے رابطہ کی اس پہل کو سراہا جو ایک ایسی صحت کی سہولت کے ساتھ سامنے آئی جس کے انتظامی ارکان تعاون اور اعلی توانائی کے حامل ہیں۔
مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صلاح الدین مصطفی نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف قسم کے دل کے آپریشنز کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے کیمپوں اور فلاحی منصوبوں کو یہاں متوجہ کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ کوشش جاری رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی بھائیوں کے ساتھ تعلقات ابدی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ سوڈانی عوام کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے جاری رہے گا۔
مرکز کے ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی اور ریاستی صحت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ مرکز میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں حصہ لیں تاکہ کیمپوں اور علاج کے پروجیکٹو ں کو لانے کی حوصلہ افزائی ہو ،اور انہوں نے آکسیجن سٹیشن کے آخری مراحل کی تکمیل کے بارے میں بتایا ، جس کی قیمت 120،000 ڈالر ہے ، اور وہ اہل خیر کے تعاون سے جاری ہے ، اور آنے والے عرصے کے دوران پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنل کے افتتاح کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا ۔
وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن مسند ، جو ایک کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کنسلٹنٹ ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ سوڈان اور سوڈانیوں کےاحسان کا خوبصورت طور پر بدلہ دینا اس انسانی عمل کے اہم اہداف میں سے ایک ہے ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مرکز کی تیاری اور کام کرنے والے کیڈرز کی سنجیدگی کام کے لیے ایک محرک تھی اور کاموں کو سہل بنانے میں اس نے بہت تعاون کیا ، اور انہوں نے بتایا کہ رابطہ کا عز م ہیکہ وہ دل کے آپریشن سے متعلق کئی فلاحی پروجیکٹس چلائے جہاںٹائم مینجمنٹ اور اس میدان میں ٹریننگ وغیرہ دی جائیگی ۔
سوڈان میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب محمد خیر علی نے ان فلاحی اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں بتایا جو پچھلے عرصے میں نافذ کیے گئے تھے اور انہوں نے بتایا کہ مرحومہ مزنا سیف الدین کی وصیت کی تنفیذ کرتے ہوئے مربوط واٹر سٹیشن کھولنا شروع کیا اور 100 کولر تقسیم کیے اسکے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کے خطرات پر روشنی ڈالنے کے لیے کئی پروگراموں اور پروجیکٹوں کو نافذ کیا ۔